Close
گفتگو ڈاٹ پی کے پر خوش آمدید

انار کے جوس کے حیرت انگیز فوائد

دلچسپ حقائق کے ساتھ حاضر خدمت ہیں،
انار کے جوس کا حیرت انگیز فائدہ۔۔۔انار کھانے اور اس کا جوس پینے سے ملیریا ڈینگی بخار کے ساتھ ساتھ انجائنا جگر کینسر جیسے موذی امراض میں افاقہ ہوتا ہے،،
انار کے فوائد کے بارے میں تفصیلات پڑھیں اور اپنی رائے کا اظہار کریں

صائمہ چوہدری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس پھل میں سے ایک ٹکڑا تمام بنی نوع انسان کے لیے اتنا فائدہ لانے کے قابل ہے کہ کس طرح حیرت انگیز ہے. اس کے فائدہ مند خصوصیات کو قدیم زمانے میں دریافت کیا گیا تھا. اور آج یہ پھل سب سے زیادہ مقبول اور مفید سمجھا جاتا ہے.انار اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ایک بیش بہا نعمت اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے
جسے جنتی میوہ یا جنت کا پھل بھی کہا گیا ہے۔ قرآن پاک کی سورئہ رحمن میں انار کا ذکر اس طرح کیا گیا ہے،
ترجمہ: ”ان میں میوے، کھجور اور انار ہیں, انار کے بارے میں نبی کریم نے ارشاد فرمایا ہے، انار قدرت کا شاندار تحفہ ہے جو حیرت انگیز طور پر شفائی اثرات کا حامل پھل ہے، نہ صرف انار بلکہ اس کے درخت کا ہر جزو انسانی صحت کے لیے مفید ہے۔ طبِ نبوی میں انار کا چھلکا، پھول اور درخت کی چھال کو بھی دوا کے طور پر تجویز کیا گیا ہے۔
انجائنا (سینے میں درد) کے ساتھ ساتھ دل کی رگوں کی بندش، کارڈیک اسکیمیا یعنی دل کو خون کی ناکافی مقدار پہنچنا اور ایسے مریض بھی جو بائی پاس آپریشن کے منتظر تھے، ان کو بھی صبح نہار منہ پانی کے علاوہ انار کا جوس پینا بے حد مفید ہے۔ انار کا تازہ جوس (ایک گلاس )گرم کریں، جب بھاپ نکلنا شروع ہوجائے تو اسے نیم گرم حالت میں نہار منہ پی لیں یا پھر مٹھی بھر انار دانے کو آدھے لیٹر پانی میں دس منٹ اُبال کر نچوڑیں۔انجائنا کے مریضوں کو یہ پانی عام درجہ حرارت پرصبح کے وقت پینے کو دیں، اس سے سینے میں کھنچاؤ اور در د میں بے پناہ افاقہ ہوگا۔انجائنا کے ساتھ ساتھ دل کی رگوں کی بندش، کارڈیک اسکیمیا یعنی دل کو خون کی ناکافی مقدار پہنچنا اور ایسے مریض جو بائی پاس آپریشن کروانے والے ہوں، ان سب کو خالی پیٹ یہ پانی استعمال کرنے سے بے پناہ افاقہ ہوگا۔ اس سے نہ صرف خون پتلا ہوتا ہے بلکہ ایل ڈی ایل یعنی برا کولیسٹرول ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ یہ ایچ ڈی ایل یعنی اچھے کولیسٹرول کی شرح میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ انار کے استعمال سے خون میں لوتھڑے بننے کا عمل رک جاتا ہے۔ یہ شریانوں میں رکاوٹ پیدا ہونے سے بچاتا،خون کے بہاؤ کو برقرار رکھتا، بلڈ پریشر مناسب کرتا اور دل کی رگوں کی اندرونی سطح کے سخت ہونے کے عمل کو روک کر انہیں پھر سے صحت مند بناتا ہے۔
انار ملیریا، ڈینگو بخار اور خون کے سرطان جیسے مریضوں کے لئے اکسیر ہے، جن کے خون کے سرخ ذرات کم ہوگئے ہوں اور شدید کمزوری بھی لاحق ہو، جگر میں صفراءکی زیادتی، گرمی، خون کی خرابی، یرقان اور دیگر امراض جگر کے لئے انار کا استعمال مفید ہے۔
انار کی کلیاں، چھلکا اور درخت کی چھال تینوں ہم وزن لے کر سفوف بنالیں۔ یہ جسم کے کسی بھی حصے سے بہتے ہوئے خون کو روکنے کے لئے مفید ہے۔ اسے بیرونی طور پر زخم پر چھڑکا بھی جاسکتا ہے اور دوا کے طور پر کھلایا بھی جاسکتا ہے۔

اس تحریر کے بارے میں اپنی راۓ دیں اور گفتگو ڈاٹ پی کے سے جڑے رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0 Comments
scroll to top