Close
گفتگو ڈاٹ پی کے پر خوش آمدید

معشوق کی اقسام

معشوق کی اقسام ۔۔شارون شہزاد کے قلم سے دلچسپ اور مزاحیہ تحریر ۔۔ لنک پر کلک کرکے پڑھیں ۔

شارون شہزاد

سکول کی معشوق
یہ عام طور پر نویں یا دسویں میں بنائی جاتی ہے اور یہ معشوق کلاس کی ٹاپر ہوتی ہے جس کے پیچھے کلاس کا ہر لوفر لڑکا ہوتا ہے مگر اسکا تعلق کلاس میں سیکنڈ آنے والے عینک لگائے ہوئے لڑکے سے بنا ہوتا ہے ۔ ان دونوں کو پتہ نہیں ہوتا کہ یہ ایک دوسرے کے عاشق ہیں لیکن پوری کلاس حتی کہ چوکیدار کو بھی اس بات پر حتمی یقین ہوتا ہے۔

محلے کی معشوق
یہ دوشیزہ عام و خاص طور پر گلی میں تین چار گھر چھوڑ کر یا گھر کے عقب میں موجود گلی میں رہتی ہے۔ یہ اسی مسلک سے وابستہ ہو جس سے آپ ہوتی ہے۔ یہ تعلق زیادہ دن ٹک نہیں پاتا اور انکا پیار کا اظہار بھی ایسے ہوتا ہے کہ لڑکا لڑکی کو میسج کر کے گھر میں کیا پکا ہے پوچھتا ہے اور کچھ اچھا پکنے پر لڑکی کی چھوٹی بہن پہنچادیتی ہے۔ برتن مناسب وقت پر واپس نہ کرنے کی وجہ سے یہ تعلق چند دنوں میں ٹوٹ جاتا ہے۔

کاروباری معشوق
یہ معشوق کالج وغیرہ میں تین چار لڑکیوں کی سردار ہوتی ہے۔ زیادہ تر ہاسٹل میں رہتی ہے۔ اس کے علاوہ قریبی سلائی سینٹر یا بیوٹی پارلر میں بھی کام سیکھنے کی غرض سے پائی جاتی ہے۔ اسکا کام اپنے فون اور اپنی سہیلیوں کو خوش رکھنا ہوتاہے۔ ہفتہ وار فون پر کال و میسج پیکج کرواتی ہے نیز بوائے فرینڈ کو کال کرنے سے پہلے اپنی سہیلیوں کو پوچھتی ہے کہ بتاو آج فروٹ میں کیا منگواوں۔

کزن معشوق
اسکے ساتھ عشق کب شروع ہوا پتہ ہی نہیں چلتا۔ یہ معشوق صرف اسلئے بنی رہتی ہے کہ جب پھپھو کے گھر جاو تو پروٹوکول مل جاتا ہے۔ تولئے سے لے کر موبائل چارجر تک کا خیال رکھا جاتا ہے نیز کھانا کھاتے وقت کیونکہ معشوقہ نے ہی ڈونگا سنبھالا ہوتا ہے تو لیگ پیس، دو کوفتے اور شامی کباب سب سے پہلے آپکو ہی ملتے ہیں۔ اس دوران بوسوں کا بھی ردوبدل ہوجاتا ہے جو کہ خوشگوار لمحہ ہے۔

ایویں ای معشوق
یہ معشوق بس ایویں ہی اسلئے ہوتی ہے کیونکہ عشق کا عروج آپ دیکھ چکے ہوتے ہو اسلئے جب بور ہوتے ہو بس تبھی کال کی جاتی ہے۔ اس معشوق کے ساتھ کسی قسم کے تحفے کا ردوبدل نہیں کیا جاتا ہے نیز کال بھی خود ہی کرنی پڑتی ہے۔

امیر معشوق
اس معشوق کے بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ میں نے کوئی امیر معشوق نہیں رکھی مطلب بنی نہیں۔ البتہ دوست نے بتایا کہ بہت بکواس ہوتی ہیں اور ساتھ چلتے ہوئے انکی ہیل کی ٹپ ٹپ اور زلفیں بہت ڈسٹرب کرتی ہیں۔

کولیگ معشوق
یہ معشوق حادثاتی طور پر بنتی ہے۔ اسکو صرف پک اینڈ ڈراپ کے لئے بیوقوف کی ضرورت ہوتی ہے لہذا یہ سب کا انٹرو لینے کے بعد جو قریبی موٹرسائیکل والا لگتا ہے اسکو پیار میں مبتلا کردیتی ہے۔ اب یہ چوتیا اسکا ٹفن بھی گرم کرتا ہے نیز اسکا آفس کا کام بھی ساتھ بھی کردیتا ہے

فیسبکی معشوق
یہ دنیا کی سب سے خوبصورت معشوق ہے۔ اوپن مائنڈڈ اور ہر وقت میسر۔ یہ بہت پیاری ہوتی ہیں اور تب تک پیاری لگتی ہیں جب تک ہر وقت چوں چوں نہ کرنے لگ جائیں۔ یہ عام طور پر آپ سے دوہزار کلومیٹر کسی چوکلہ داس گاوں سے تعلق رکھتی ہیں لہذا ملنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جس سے اچھی خاصی جائیداد بچی رہتی ہے اور آپ کی نسلیں نیم امیر ہی رہتی ہیں۔

خیالی معشوق
یہ مجھ جیسے لونڈوں کی ہوتی ہیں۔ شیو کمار بٹالوی کی طرح انہوں نے کسی کے پاوں ، کسی کے ہونٹ، کسی کے پستان، کسی کی ران سب کو ملا کر ایک خاص جاندار بنادیا ہوتا جو اب حقیقی زندگی میں مل نہیں رہا ہوتا لہذا یہ دو دن کسی سے بات دو دن کسی سے بات کرکے فیسبک پر وقت ضائع کررہے ہوتے ہیں۔ ایسے لونڈوں سے محتاط رہیں اور اپنی سہیلیوں کی پہنچ سے بھی دور رکھیں۔۔۔۔

اس تحریر کے بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں اور گفتگو ڈاٹ پی کے سے جڑے رہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0 Comments
scroll to top