Close
گفتگو ڈاٹ پی کے پر خوش آمدید

لڑکی بنانے کا طریقہ

شارون شہزاد کے قلم سے خوبصورت مزاح " لڑکی بنانے کا طریقہ " مکمل تحریر پڑھنے کیلئے لنک پہ کلک کریں ۔

شارون شہزاد

آج ہم سیکھیں گے لڑکی بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ایک سانچے میں ڈھیر سارا فاونڈیشن ڈالیں۔ اس کے بعد اسکو بے وجہ غصے کی آگ پر ہلکی سی آنچ میں پکنے دیں۔ جب تھوڑا سا لائٹ براون ہوجائے تو اس میں تھوڑا سا مسکارا ڈال کر غصے کی آنچ بے وجہ تیز کردیں۔ اس کے بعد اس کے اندر معمول سے زیادہ نخرہ اور ایٹیٹیوڈ ڈال کر ساتھ میں پسا ہوا “پاپا کی پرنسس اور ماما کی راج دُلاری کا مصالحہ” بھی ڈال دیں۔اس کے بعد اوور ایکٹنگ کا پانی ڈال کر اس کو ابلنے کے لئے چھوڑ دیں اور اوپر زلفوں کا ڈھکن رکھ کر اسکو پکنےدیں۔
اب دنیا کے فضول ترین نخروں اور بکواس ترین ڈائیلاگز کو کسی برتن میں دھو کر ڈالیں اور اس میں ہلکے سے بے وقت کام آنے والے آنسو ڈال کر اسکو گرینڈ کرکے اسکا پیسٹ بنا لیں۔ اب اس پیسٹ کو نکال کر ایک برتن میں نکال کر کچھ دیر کے لئے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
ایک اور برتن لے کر اس میں دو کلو گپیں، آدھ پاو طعنے اور دو چمچ اسکی سہیلی کی ہمدردی اور کان بھرنے والی باتیں ڈال کر اس کو ابال لیں اور پھر اسکو ململ کے کپڑے سے نتھار کر اسکے اندر سے لاجک اور مرد پر کرنے والا یقین نچوڑ لیں اور اس کو گٹر میں بہا دیں۔
اب دوبارہ بے وجہ غصے کی آنچ پر پکتے ہوئے مصالحے کا ڈھکن کھولیں اور اسکے اندر فریج سے ایٹیٹیوڈ کا پیسٹ نکال کر اسکے اندر ڈال دیں۔
اور اب اسکو “تم مجھ سے کیوں پیار کرتے ہو؟” نامی مائیکرو میں ساٹھ منٹ کے لئے پکنے کے لئے چھوڑ دیں۔
تب تک آپ آرام سے کچھ کھاپی لیں، فلم دیکھ لیں، پوری دنیا گھوم لیں کیونکہ لڑکی بننے کے بعد یہ سب نہیں ہونے والا۔
اب مائیکرو سے نکال کر اسکو ایک برتن میں ڈالیں اور اسکے اوپر بحث و مباحثہ اور جھوٹی تعریفیں باریک کٹی ہوئی ڈال دیں۔
اب دو کلو گپوں والے مصالحے کو پکڑیں اور اسکو بنا لاجک کے چمچے سے نکال کر دوسرے ماوے کے اوپر ڈال دیں۔
اب سرخی، آئی لائنر، آئی شیڈو، بلش، فیس پاوڈر، گھر والے نہیں مان رہے ، مجھے بھول جاو، تم سے شادی نہ ہوئی تو مرجاوگی، بیلنس ختم ہوگیا، پاپا آگئے بعد میں بات کرتی ہوں، گھر میں مہمان آگئے ہیں، تم بدل گئے ہو، کی اس کے اوپر موٹی تہہ کی ٹاپنگ کردیں۔
اس کے بعد فضول شاپنگ کا تڑکا لگا کر کچھ دیر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
حسب زائقہ ٹھنڈا ہونے پر فریج سے نکال لیں۔ لڑکی تیار ہے۔۔۔

اس تحریر کے بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں اور گفتگو ڈاٹ پی کے سے جڑے رہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0 Comments
scroll to top