Close
گفتگو ڈاٹ پی کے پر خوش آمدید

بالوں کے دس مسائل اور ان کا حل

آج ہم آپکو بالوں کے دس مسائل کے لیے ماہرین کی راۓ کی روشنی میں گھریلو حل بتائیں گے۔۔۔ مفید آرٹیکل پڑھنے کیلئے لنک پہ کلک کریں ۔

بال آپکی شخصیت کو خوبصورتی عطا کرنے کا اہم جز ہیں جس طرح صحت مند اور خوبصورت بال آپکی شخصیت کہ مجموعی تاثر کو خوبصورتی عطا کرتے ہیں اسی طرح روکھے اور بے جان بال آپکی شخصیت کا مجموعی تاثر خراب بھی کر سکتے ہیں اسی لیے خواتین اپنے بالوں کو لیکر خاصی فکرمند نظر آتی ہیں اور انکی دیکھ بھال کے لیے مختلف قسم کے شیمپو، کنڈیشنرز اور ہیئر ماکس استعمال کرتی ہیں تو دوسری طرف جڑی بوٹیوں اور گھریلو ٹوٹکوں سے بھی استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں

آج ہم آپکو بالوں کے دس مسائل کے لیے ماہرین کی راۓ کی روشنی میں گھریلو حل بتائیں گے کیونکہ سیانے کہتے ہیں کہ عورت کی خوبصورتی کا آدھا دارومدار اُسکے بالوں پہ ہی ہوتا ہے..

1:- کمزور بال

* کمزور بالوں کے لیے سر پہ نیم گرم تیل کا مساج انتہائی مفید ہے اس سے نہ صرف بال مضبوط ہوتے ہیں بلکہ تیزی سے اُگتے بھی ہیں اور انسان گنج پن سے بھی محفوظ رہتا ہے. سر کے مساج کے لیے سب سے مفید زیتون اور ناریل کا تیل رہتا ہے
* ماہرین کے مطابق ہر چار سے آٹھ ہفتوں کے دوران بال کٹوانے سے بھی بالوں کو بڑھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ بال گھنے اور مضبوط بھی ہوتے ہیں ویسے دادی اماں کے ٹوٹکوں میں یہ بھی شامل تھا کہ چاند کی شروع کی تاریخوں میں بال کاٹنے سے بال زیادہ جلدی بڑھتے ہیں.. یہ میرا آزمودہ بھی ہے..

2:- بالوں کا گھنا نہ ہونا

*سر میں انڈے کی زردی لگانے سے نہ صرف بال گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں بلکہ اس سے بالوں کی خوبصورتی اور چمک میں بھی اضافہ ہوتا ہے اسکے علاوہ یہ بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط بناتا ہے..
* بالوں کی غیر مناسب دیکھ بھال اور ناقص غذا کا استعمال کے ساتھ ساتھ بالوں کو اسٹائل دینے کے لیے تیز کیمیائی مصنوعات کا استعمال بھی بالوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتا ہے..

3:- خشک اور روکھے بال

* خون کی کمی اور جسمانی طور پہ کمزور شخص کے بال بھی خشک اور بے جان ہوتے ہیں بالوں کی صحت مندی آپکی صحت سے جُڑی ہے موسمی پھل، سبزیوں، دودھ، دہی اور انڈے کا استعمال آپکے بالوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے..
* ایک عدد کیلے کو کچل کے اسکا پیسٹ بنا لیں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک ہی کھانے کا چمچ شہد کیلے کے پیسٹ میں ملا لیں اور 20 منٹ کے لیے بالوں پہ لگانے کے بعد نیم گرم پانی سے سر دھو لیں بال نرم ملائم اور چمکدار ہو جائیں گے..
*تین کھانے کے چمچ زیتون کے تیل میں دو کھانے کے چمچ شہد ملا کر بالوں پہ آدھے گھنٹے لگانے سے سر دھونے کے بعد بال نرم وملائم اور سلجھانا آسان…

4:- بالوں کا گرنا

*دن میں کم از کم ایک بال کنگھا ضرور کریں اس سے نا صرف بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں بلکہ بالوں کا گرنا بھی کم ہوتا ہے
*لہسن کے اوپر جو چھلکا ہوتا ہے اُس چھال کو حسبِ ضرورت روغنِ زیتون میں ملا کے محفوظ کر لیں نہانے کے بعد یہ تیل بالوں میں لگائیں اس سے بال نہیں گریں گے
*آلووں کے رس کے میں ایک انڈے کی زردی اور ایک چمچ شہد ملا کر بالوں میں لگانے سے بھی بالوں کے گرنے میں افاقہ ہو گا

5:- خشکی کا خاتمہ

*لیموں کا رس دو چمچ.. کالی مرچ پسی ہوئی ایک چمچ ان دونوں چیزوں کا مکسچر بنا لیں اور بالوں کی جڑوں پہ لگا کے سو جائیں صبح صاف پانی سے دھو لیں پانچ دن کے مسلسل استعمال سے خشکی سکری ختم ہونے لگتی ہے
* ہفتے میں ایک بار نیم گرم تیل سے سر کا مساج کریں.. ناریل کا تیل زیادہ بہتر رہے گا. پانی کو ایک کُھلے منہ والے برتن میں گرم کر لیں اور اس میں تولیے کو پوری طرح گیلا کر کے نچوڑ لیں اور قابلِ برداشت گرم تولیے کو سر پہ لپیٹ لیں چند بار استعمال سے خشکی ختم ہو جاۓ گی

6:- بالوں کا بڑھنا

* ایک درمیانی سائز کی پیاز کو کدو کش کرلیں اور اسمیں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ کیسٹر آئل کو اچھی طرح مکس کر لیں اس مکسچر کو بالوں پہ لگا کے ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں روزانہ کا استعمال بالوں کو بڑھنے میں مدد دے گا
*پیاز کے رس میں سلفر پایا جاتا ہے جو بالوں کی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے دو سے چار پیاز کا رس نکال کے 15 منٹ سے آدھا گھنٹہ سر کے بالوں کا مساج کریں اور شیمپو سے دھو لیں

7:- بالوں کا سفید ہونا

*سرسوں کا تیل ایک پیالی.. نیم کے پتے، کڑی پتہ اور پیاز کے چھلکے ایک کھانے کا چمچ ان سب کو پکا لیں اور جب یہ چیزیں جلنے لگ جائیں تو ایک چمچ آملے کا رس ملا لیں جب سب چیزیں آئل میں جل جائیں تو تیل چھان کے رکھ لیں ہفتے میں تین بار رات کو سر پہ لگا لیں اور صبح سر دھو لیں اور اس تیل کے استعمال کے ساتھ ایک چمچ آملے کا تیل پئیں بھی.. جلد ہی فرق محسوس ہو گا
*آلو کے چھلکے اس طرح اُتاریں کہ تھوڑا آلو چھلکوں سے لگا رہے دو گلاس پانی میں ہلکی آنچ پہ پندرہ منٹ تک پکائیں تاکہ چھلکے نہ جلیں اور نہ ہی پانی خشک ہو… چھلنی سے چھاننے کے بعد سپرے بوتل میں یہ پانی بھر کے رکھ دیں شیمپو کر کے بال سکھانے کے بعد اس پانی کا مساج کریں اور پورے دن کے لیے چھوڑ دیں سات دن کے مسلسل استعمال سے فرق محسوس ہو گا.

8:- گرمیوں میں احتیاط

*شیمپو کا کم استعمال.. قدرتی چکنائی جو بالوں سے خارج ہوتی ہے اُس سے حفاظت
*بالوں کو ڈھانپ کے رکھنا

9:- سردیوں میں احتیاط

* زیتون+ بادام +ناریل + کیسٹر آئل کے مکسچر کا استعمال بہترین ہے
*بالوں کو ڈھانپ کے رکھیں اور نم رکھنے کے لیے سیرم یا موسچرائزر کا استعمال کریں
*بلو ڈرائی سے بچیں
* خون کی گردش کو مناسب رکھنے کے لیے مساج کریں

10 :- متفرق مسائل

*ذہنی تناؤ سے بچیں دوستوں کی محفل، ورزش اور دیگر صحت مند مشاغل اپنائیں اچھی کتب کا مطالعہ اور پرسکون موسیقی کو اپنی زندگی میں جگہ دیں
* شیمپو اور کنڈیشنز کی برانڈ کو بدلتے رہیں بالوں میں کم از کم ہفتے میں ایک بار تیل کا مساج ضرور کریں
*دھوپ اور گردوغبار میں باہر نکلتے ہوئے بالوں کو ڈھانپ لیں. دھول، مٹی، اور آلودگی کی چکنائی بالوں کے لیے تباہ کن ہوتی ہے بالوں کو ڈھانپ کے رکھنا انہیں صحت مند بناتا ہے..


بالوں کی حفاظت اور انکے مسائل کو حل کرنے کے لیے گھریلو اور آسان ٹوٹکے آپکو کیسے لگے.. کمنٹ باکس میں اپنی راۓ سے ضرور نوازیں۔

سیدہ عاصمہ علی

ادب سے اتنا تعلق ہے کہ جس عمر میں بچے پریوں کی کہانیاں پڑھتے ہیں میں نے زندگی کی حقیقتوں کو پڑھا اور اتنا پڑھا کہ گھبرا کہ پریوں کہ دیس میں پناہ لے لی.. اب تک حقیقتوں سے منہ چھپائے بیٹھی ہوں.. زندگی جب وہاں سے باہر کھینچ لاتی ہے تو درد الفاظ بنکے بکھر جاتے ہیں آس پاس چاہے وہ اپنے ہوں یا کسی اور کہ... بس اتنا تعارف ہے کہ سلجھی ہوئی دنیا میں الجھی ہوئی لڑکی ہوں....

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

0 Comments
scroll to top